پاکستانی نژاد خاتون کینیڈا کی سینیٹ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی صدر منتخب

December 03, 2020

پاکستانی نژاد کینیڈین سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

انہوں نے یہ اعزاز حال ہی میں حاصل کیا، اعزاز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کیا۔

سلمیٰ عطااللہ جان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن بنائے جانے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انسانی حقوق کو درپیش خدشات ختم کرنے پر توجہ دوں گی۔

سلمی عطااللہ کے ٹوئٹ پر پاکستان کے سینیٹر فیصل جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے مبارکباد دی اور کہا کہ آپ اس اعزاز کی مستحق ہیں۔