گال گلیڈی ایٹرز کا جافنا اسٹالینز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

December 03, 2020

لنکا پرئیمیر لیگ میں آج کھیلے جانے والے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر جافنا اسٹالینز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

لنکا پرئیمیر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں ،پہلے میچ میں گال گلیڈئیٹرز کا سامنا جافنا اسٹالینز سے جبکہ دمبولا وائکنگز، کینڈی ٹسکرز کے مدمقابل ہوگی،ایونٹ کے میچز جیوسوپر براہ راست دکھا ئے جائیں گے۔

گال گلئیڈئیٹرز کے ریگولر کپتان شاہد آفریدی ایمرجنسی کی وجہ سے واپس پاکستان آگئے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی وہ واپس اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

ایونٹ میں دن کے دوسرے میچ میںدمبولا وائیکنگز اور کینڈی ٹسکرز کی ٹیمیں ساڑھے 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی ۔

لنکا پرئیمیر لیگ کے پوائنس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو جافنا اسٹالینز چھ پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کرری ہے، کولمبو اور دمبولا کی ٹیمیں چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پرہیںجبکہ گال گلیڈئیٹرزاب تک کھیلے گئے تین میچزمیں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے۔