ہاتھی کے بچے کی زیبرا کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

December 03, 2020

کبھی کبھی جانور بھی اپنی حرکات سے انسانوں کو بڑا سبق دے دیتے ہیںاور ان میں بھی دوستی کی مثالیں قائم ہوجاتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ہاتھی کا بچہ زیبرے کے ساتھ کھیلتا ہوا نظر آرہا ہے، اور لوگ ان کی دوستی کو خوب سراہ رہے ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کا بچہ اپنی سونڈ سے زیبرے کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اپنی سونڈ کو زیبرے کے جسم پر مسل رہا ہے، جسے زیبرا بہت ہی خاموشی کے ساتھ برداشت کررہا ہے۔

بھارتی محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میںایک ہاتھی کے بچے کو زیبرے کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

زیبرے اور ہاتھی کی اس ویڈیو میںدوستی کا ایک خوب صورت سبق نظر آرہا ہے۔

تیس سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں ہزاروں افراد نے دیکھا اور اسے خوب پسند بھی کیا۔