لنکا پریمیئر لیگ: گال گلیڈی ایٹرز کی مسلسل چوتھی شکست

December 03, 2020

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں جافنا اسٹالینز نے گروپ اسٹیج کے دوسرے میچ میں بھی گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔

اس طرح ایل پی ایل 2020 میں گال گلیڈی ایٹرز چوتھی شکست سے دوچار ہوگئی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے اس میچ میں گال گلیڈی ایٹرز نے جافنا اسٹالینز کو جیت کے لیے 171 رنز کا مشکل ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جافنا اسٹالینز کے اویشکا فرنینڈو 84 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ مینود بھنوکا نے 40 رنز بنائے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے دو، شیہان جے سوریا، دھننجایا ڈو سلوا اور اکیلا دھننجایا نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل گال گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 170 رنز بنائے۔

دنوشکا گناتھیلاکا 56، چیڈوک والٹن 31، احسان علی 29 اور اعظم خان نے 25 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔