ہاکی ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائنگ نظام کا اعلان

December 03, 2020

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈکپ 2023 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کردیا۔

ایف آئی ایچ کے مطابق ورلڈکپ میں تمام 16ٹیمیں براعظمی درجہ بندی کی بنیاد پر جگہ بنائیں گی، ہاکی ورلڈکپ 2023 میں 2021 کی براعظمی چیمپئن شپس کی درجہ بندی پر جگہ ملے گی۔

ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے لیے علیحدہ کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلا جائے گا، ایشیا سے میزبان بھارت سمیت 4 ممالک کو ورلڈکپ میں جگہ ملے گی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں یورپ سے 7 ممالک، اوشیانا اور پین امریکا سے دو، دو جبکہ افریقا سے ایک ٹیم ورلڈکپ کھیلے گی۔