قطر ایشین گیمز 2030 کی میزبانی کیلئے کوشاں

December 03, 2020

قطر اولمپک ایسوسی ایشن کے وفد نے 2030 ایشین گیمز کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے وفد کو بریفنگ دی۔

وفد کی سربراہی قطر اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاسم راشد کر رہے تھے جبکہ وفد کے ارکان کی تعداد 12 تھی۔

پاکستان کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن، سیکریٹری خالد محمود اور سینئر نائب صدر پی او اے شوکت جاوید، خزانچی پی او اے محمد شفیق، میجر (ر) ماجد وسیم، محمد جہانگیر اور حافظ عمران بٹ شامل تھے۔

قطر کے وفد کے جانب سے 2030 کی ایشین گیمز کے انتظامات ایونٹس اور کھلاڑیوں کی تعداد اور انہیں دی جانے والی سہولیات فراہم کرنے حوالے سے بریف کیا گیا۔

قطر اولپمک ایسوسی ایشن کی جانب سے ایشین گیمز کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کی جانب سے قطر کے وفد کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کو سہراتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں قطر اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاسم راشد نے پی او اے صدر کو میزبانی کی دستاویزات پیش کیں جبکہ سید عارف حسن نے انہیں شیلڈ پیش کی۔