کرینہ کپور کا سرخ و سیاہ رنگ کا سوئٹر مداحوں میں مقبول

December 04, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن سینس کیلئے بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ اداکارہ ان دنوں اپنی پریگنینسی پیریڈ کا لطف اٹھارہی ہیں ۔ جلد ہی وہ اپنے دوسرے بچے کو جنم دینے والی ہیں ۔ ان دنوں مداحوں کے درمیان ان کا ڈریسنگ سینس موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے بیٹے تیمور کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ تیمور کے ساتھ مٹی کے برتن بنانے میں مصروف کرینہ نے کافی معمولی بلیک اینڈ ریڈ سویٹر پہن رکھا تھا ۔کرینہ کا یہ سویٹر ان کے مداحوں نےکافی پسند کیا ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین ان کے سویٹر کی تعریف کر رہے ہیں ۔کئی لوگوں کو یہ جاننے کی بھی خواہش ہوئی کہ کرینہ نے جو سویٹر پہن رکھا تھا ، اس کی قیمت کیا ہوگی ۔تو اچھی بات یہ ہے کہ اس سویٹر کو آپ بھی اپنا بناسکتے ہیں ۔ اس سویٹر کی قیمت تقریبا دو ہزار روپے ہے ۔کرینہ کپور کا یہ سویٹر ایچ اینڈ ایم کا ہے ، جو ڈسکاونٹ پر 1599 روپے تک میں خریدا جاسکتا ہے ۔ فینس کے درمیان کرینہ کپور خان کایہ سویٹر کی کافی مقبول ہورہا ہے ۔