امریکی اسپورٹس مصنوعات بنانے والے برانڈ کو تشہیری ویڈیو پر تنقید کا سامنا

December 04, 2020

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپورٹس مصنوعات بنانے والی معروف امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ʼنائیکی کو ایک تشہیری ویڈیو میں سیاہ فام و کورین نسل کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں استحصال کا شکار ہوتے ہوئے دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔’نائیکی‘جاپان کو گزشتہ ماہ 30 نومبر کو تقریبا 2 منٹ کی ایک تشہیری ویڈیو ریلیز کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میڈیا کے مطابق ʼ’نائیکی‘ جاپان نے 30 نومبر کو تشہیری ویڈیو میں دکھایا تھا کہ تعلیمی اداروں میں استحصال کا نشانہ بننے والے بچے بھی کھیل اور خصوصی طور پر فٹ بال کے ذریعے دنیا کو اپنا دیوانہ بنا دیتے ہیں۔تشہیری ویڈیو میں سیاہ فام، افریقی نژاد افراد کے گھنگریالے بال والے بچوں سمیت کوریائی نسل کے بچوں کو دوران تعلیم استحصال کا نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح گھنگریالے بال والے بچے، سیاہ فام یا کوریائی بچوں کو جاپانی تعلیمی اداروں میں سفید فام یا جاپانی نسل کے لوگ استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔