صدر علوی کا ترک موسیقار تگرے ایوین کے کشمیر پر گانے کا شکریہ

December 04, 2020

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین و مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا اور روحانی آزادی کی خواہش لیے ترکی کے نامور شاعر و موسیقار تگرے ایورین کا تحریر کردہ گانا فلسطینی نژاد پاکستانی گلوکارہ کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا گانا ’ہم کبھی دھوکا نہیں دیں گے‘ کے عنوان سے گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا ہے۔ صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے بھی ترکی کے نامور شاعر و موسیقار کے فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے گانے کو سراہا گیا ہے۔عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتگرے ایورین کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کشمیراور ʼفلسطین پر نئے گانے کیلئےTugayEvren1 آپ کا شکریہ۔ یہ غاصبانہ قبضے اور وحشیانہ ظلم و ستم کا شکار غیور لوگوں کی کہانی ہے، دنیا کب تک ان کو نظرانداز کرتی رہے گی؟اس پر ترک شاعر تگرے ایورین صدر عارف علوی کا شکریہ بھی ادا کیا۔گانے کو شام کے گلوکار ملک نور اور پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ نے بالترتیب عربی اور اردو میں گایا ہے جب کہ گانے کے الفاظ ترکی کے نامور شاعر و موسیقار ،تگرے ایورین کے تحریر کردہ ہیں ۔ گانے کے تحریر کار تگرے ایورین کا کہنا ہے کہ دنیا تک مظلوموں کی آواز پہنچانے میں موسیقی کا اہم کردار ہے۔تگرے ایورین کے مطابق چلڈرن آف ہیون کے نام سے وہ شام کے مہاجر بچوں کی مشکلات اجاگر کرنے سے متعلق پیشہ ورانہ موسیقی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن آف ہیون کو ترک صدر طیب اردگان پہلی مرتبہ 23 اپریل کو (قومی خودمختاری اور بچوں کے دن) بچوں کے ساتھ شیئر کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ تگرے ایورین نے 2013 سے موسیقی کا سفر شروع کیا تھا جب کہ شاعر و موسیقار اب تک ترکی، مصر، یونان، امریکا، بلغاریہ، تیونس اور بنگلا دیش میں انگریزی کلاسوں کے لیے ریپ سونگ تحریر کرچکے ہیں۔