ملالہ نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا، پہلی ویڈیو کو 2 لاکھ سے زائد ویوز

December 04, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی اور انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بھی بنالیا۔23 سالہ ملالہ یوسفزئی، جنہوں نے رواں سال کے اوائل میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفے، سیاست اور اکنامکس (پی پی ای) میں گریجویٹ کیا ہے۔وہ لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے امدادی فنڈ میں عطیات کی اپیل کے لیے اس ایپلی کیشن کا استعمال کررہی ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنی ویڈیو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کی اور فالوورز کو ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنے سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا کہ ان پسندیدہ چیزیں میں ʼجوتے، کامیڈی اور کتابیں پڑھنا شامل ہے۔ملالہ یوسفزئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں خود کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ʼہائے ٹک ٹاک، میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے۔