رجنی کانت نے روحانی سیاست کی حامل سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا

December 04, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اور ساؤتھ فلموں کے بے تاج بادشاہ اداکار رجنی کانت نےاپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رجنی کانت کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ برس تامل ناڈو اسمبلی کے انتخابات سے ایک ماہ قبل جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کریں گے ۔تامل اور کناڈا فلموں کے معروف اداکار جو ریاست میسور کے ایک مرہٹہ گھرانے میں پیدا ہوئے ان کے بارے میں 1996 سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ سیاست میں انٹری دینے والے ہیں لیکن اس میں دو دہائیوں کی تاخیر ہوئی۔رجنی کانت نے کہا ہے کہ وہ 31دسمبر کو اس حوالے سے تفصیلات کا اعلان کریں گے، ریاست تامل ناڈو کے الیکشن آئندہ سال موسم سرما میں شیڈولڈ ہیں۔بھارتی اداکار نے ٹویٹر پر مختصر بیان میں کہا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جو کہ روحانی سیاست کی حامل ہوگی اس کا آغاز کریں گے اور یہ یقیناً آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔