لنکا پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کو مسلسل چوتھی شکست

December 04, 2020

ہمبن ٹوٹا (جنگ نیوز) لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز نے گروپ اسٹیج کے دوسرے میچ میں بھی گال گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ یہ اس کی مسلسل چوتھی شکست تھی۔ گال گلیڈی ایٹرز نے جافنا اسٹالینز کو جیت کے لیے 171 رنز کا مشکل ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹ پر پورا کرلیا۔ جافنا اسٹالینز کے اویشکا فرنینڈو 84 اور مینود بھنوکا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس سے قبل گال گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 170 رنز بنائے ۔ دنوشکا گناتھیلاکا 56، چیڈوک والٹن 31، احسان علی 29 اور اعظم خان نے 25 رنز کی اننگز کھیلی ۔