ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم تین سالہ معاہدے پر امریکا منتقل ہوگئے

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سلیکشن پالیسی سے ناراض ٹیسٹ اوپنر پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ کرامریکا منتقل ہوگئے ۔نیوزی لینڈ کے دورے کے35کھلاڑیوں میں نام نہ پاکر وہ سلیکٹرز کے رویے سے سخت ناراض تھے۔ان کا کہنا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں۔ پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آرہا تھا۔مجھے اپنا گھر بھی چلانا ہے،امید ہے کہ میں امریکا میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہوں گا۔ابھیڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔ سمیع اسلم کوامریکی امیگریشن مل گئی۔ ذرائع کے مطابق امریکی کرکٹ بورڈ نے سمیع اسلم سے 3 برس کا کنٹریکٹ کیا ہے، انہیں سالانہ پونے دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ میچز میں 758 رنز بنائے۔ سیزن 20-2019 میں انہوں نے چار سنچریز کی مدد سے864 رنز بنائے تھے۔