پاکستانی کرکٹرز نیوزی لینڈ میں گراؤنڈ پریکٹس مس کرنے لگے

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈکے حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں۔ گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں۔جمعرات کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔ زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کرکٹ گراؤنڈ میں ہی چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا سیکھتے ہیں، اس صورتحال میں ہماری ٹیم کے اتحاد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سینئر کرکٹرز اپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں ۔