اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آئسولیشن کیلئے تاحال آکلینڈ میں

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ میں دو ہفتے کی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں۔انہیں کھانسی کی شکایت پر روک لیا گیا تھا۔ان کے اب تک کوویڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔