ولیمسن کی کیمار روچ سے تعزیت، فینز کے دل جیت لیے

December 04, 2020

ہیملٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کے جذبہ ہمدردی نے دنیا بھر میں کرکٹ فینز کے دل جیت لیے، انہوں نے پہلا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل ویسٹ انڈین بولر کیمار روچ کو گلے لگا کر ان کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

تمام کھلاڑیوں نے بھی ان سے تعزیت کی ہے۔ کیمار کے والد چند دن پہلے ہی چل بسے تھے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں نے بلیک لائیومیٹر کمپین کے لئے گھٹنا ٹیک احتجاج کیا ۔