ظفر ﷲ جمالی نے ہاکی پلیئرز کا ڈیلی الاؤنس بڑھایا تھا

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر میر ظفرﷲ خان جمالی نے فیڈریشن میں اپنی دو سالہ صدارتی مدت کے دوران قومی کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس میں اضافہ کیا، انہوں نے غیر ملکی دورے میں قومی کھلاڑیوں الائوس 50سے بڑھا کر 150ڈالر کردیے تھے۔جبکہ قومی مقابلوں کے دوارن بھی ان کے دور میں میز بان کھلاڑیوں کو چھوڑ کر دیگر صوبوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو200روپے ڈیلی ملنے لگے تھے ۔2008 بیجنگ اولمپکس میں وہ چیف ڈی مشن تھے، ان کے انتقال پر پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سکریٹری آصف باجوہ، سابق کپتان اصلاح الدین، کے ایچ اے کے سکریٹری سید حیدر حسین اور دیگر نے تعزیت کی ہے۔