آرچری فیڈریشن کے وصال خان کی باضابطہ برطرفی

December 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تیر اندازی( آرچری) فیڈریشن نے سکریٹری وصال محمد خان کی برطرفی کا باقا عدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی جگہ زینب شوکت کو عارضی طور پر سکریٹری کی ذمے داری دے دی ہے اس فیصلے سےتمام الحاق یافتہ یونٹس کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں اپیل کیلئے 14 دن کا وقت دیا گیا تھا دیا گیا جس سے انہوں نے گریز کیا ۔صدر پاکستان آرچری فیڈریشن سید عارف حسن کے مطابق جلد ہی نئے سیکریٹری جنرل کے لیے الیکشن کر ایا جائے گا ۔