پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کیلئے ن لیگ کی کارنر میٹنگز شروع

December 04, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں جلسہ کی میزبان مسلم لیگ ن لاہورہوگی ،جلسےکی تیاریوں کے سلسلہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات کے بعد لاہور میں کارنر میٹنگز کا جمعرات کے روز آغاز کیا گیا ہے۔ جس سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سمیت دیگر نے خطاب کئے، اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، باؤ اختر ،، کنول لیاقت، عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔