اسحاق ڈارکے انٹرویوسے ن لیگ کے بیانیہ کاستیاناس ہو گیا،تجزیہ کار

December 04, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا اسحاق ڈار کا انٹرویو مسلم لیگ ن کے بیانیے کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ اسحاق ڈار کے انٹرویو سے ن لیگ کے بیانیہ کا ستیاناس ہوگیا ہے.

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے مسائل حل کردیں تو میڈیا انہیں مثبت کوریج دیدے گا،حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پاکستانی میڈیا میں اتنی جرأت نہیں کہ اسحاق ڈار کا پورا انٹرویو دکھادے.

اسحاق ڈار کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے لیکن انہیں جواب دینے کا حق نہیں دیا جارہا ، انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کی تیاری مکمل نہیں تھی تو اسٹیون سیکر بھی ایک دو سوالوں پر کمزور نظر آئے۔