اسٹاک مارکیٹ ، کاروبار میں ملا جلا رجحان ،20؍پوائنٹس کا اضافہ

December 04, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین روز تیزی کے بعد ملا جلا رحجان ،اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس میں 20پوائنٹس کا اضافہ ،سرمایہ کاری مالیت میں 2 ارب 79کروڑ 30لاکھ روپے کی کمی ، 53.75 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بھی گھٹ گئی ، کاروباری حجم بھی 11.85فیصد کم ریکارڈ کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ایک موقع پر انڈیکس 42412پوائنٹس تک پہنچ گیا۔