سرجانی اور کورنگی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں

December 04, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سرجانی اور کورنگی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود گلشن سرجانی جمالی گوٹھ کے قریب گڑھے سے ایک دن پرانی40سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کرلاش عباسی اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق لاش ایک دن پرانی ہے،جبکہ،شناخت کے حوالے سے کوئی چیزز نہیںملی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی ۔ ادھر کورنگی غوث پاک روڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔