محبت کا جھانسا دیکر لڑکی فروخت کرنے والا گرفتار

December 04, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سرجانی ٹاون پولیس نے شہریوں کی مد د سے نوجوان لڑکی 18سالہ سائرہ بی بی دختر محمد شعیر کو حفاظتی تحویل میں لےکر ایک ملزم ناصر ولد امام بخش کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 1018/2020خواتین کی فروخت کی دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ لڑکی تھانہ مبینہ ٹاون کی حدود کی رہائشی ہے،جوکہ گھروں میں میں کام کرتی ہے، ملزم نے 5 دن کے مختصر عرصے میں بذریعہ فون اسے محبت اور مستقبل کے خواب دکھا کراس کے گھر سے لے کر کسی کو فروخت کرنے کے ارادے سے اسے سرجانی لے آیا ،لڑکی کے علم میں آنے کے بعد شہریوں اور پولیس کی مدد حاصل کر نےکے بعد مقدمہ درج کرادیا۔