پی ڈی ایم کا اوپر کا چیمبر خالی ہے، فردوس عاشق

December 04, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پورے ٹولے کا اپر چیمبر خالی ہے۔ملتان کی جلسی کے بعد جاتی عمرہ کی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ راج کماری اور کنیزیں خود فریبی اور خوف کا شکار ہیں اور لاڈلا شہزادہ بھی اب چین کی بانسری بجا رہا ہے۔ سیاسی تماشا لگانے والے بہت جلد خود تماشا بننے والے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منی لانڈر اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو جھوٹ اور سچ کی خود گواہی دے رہا ہے۔ اسحاق ڈار کے منہ سے ڈر کے مارے سچ نکلا اور ایک بار پھر ”شریف سیاست“ کا پردہ چاک ہوا۔ کورونا میں عوامی اجتماع کا انعقاد عوام سے کھلی دشمنی ہے۔