فردوس باجی؛ بولنے سے پہلے معلومات لے لیا کریں، ن لیگ

December 04, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان سابق وزیر اطلاعات اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان 13دسمبر سے پہلے استعفیٰ دیدیں تو حق میں بہتر ہوگا، حکومت سے انسانی حقوق کی کوئی توقع نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رکاوٹوں کے باوجودتین روز تک ملتان شہر جلسہ گاہ بنا رہا،ہم پھر کہہ سکتے ہیں کہ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔انہوں نے کہا چیئرمین اور ڈی جی نیب کو ان کی مہنگی ایل این جی نظر نہیں آرہی،200ملین ڈالر کا ایل این جی پر ڈاکہ ڈالا گیا،دریں اثناء مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر اپنےردعمل میں کہا ہے کہ فردوس باجی پنجاب اسمبلی نے ڈھائی سال میں صرف لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں چھ ترامیم کی ہیں مفت مشورہ ہے کاروائی بتانے سے پہلے معلومات لے لیا کریں کل بھی آپ کو سبکی اٹھانی پڑی تھی۔بزدار حکومت نے ”آب پاک اتھارٹی“ بل پاس کیا اڑھائی سالوں میں ہ پیٹرن چیف نظر آیا نہ آب پاک اتھارٹی ۔الیکشن کمیشن بزدار حکومت کی چھ ترامیم والے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو بھی مسترد کرچکا ہے ۔شہبازشریف نے عوامی امنگوں کا ترجمان لوکل گورنمنٹ سسٹم متعارف کرایا۔جس پر عمران خان اور عثمان بزدار نے ڈاکہ ڈالا۔شہبازشریف نے ”حقوق نسواں اور سکھ میرج ایکٹ“متعارف کرائے۔بزدار حکومت اڑھائی سال بعد بھی ان دونوں ایکٹ پر عملدرآمد نہیں کراسکی۔ لوٹ مار کا پیسہ واپس لانے کا نعرہ لگانے والوں نے ”لوٹ سیل“لگادی ہے۔لوٹ سیل کا سلسلہ کبھی ”چینی ،کبھی گندم ،کبھی ادویات اور کبھی پیٹرول لوٹ سیل“کی شکل میں جاری ہے۔