لیہ میں خاتون، دو بیٹیوں اور بہو سے9 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف

December 04, 2020

لیہ ( آن لائن )لیہ میں خاتون، دو بیٹیوں اور بہو سے 9ماہ تک اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، برادری کے ایک شخص نے بہانے سے بلا کر قید کیا ، 9افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون، اس کی 2 بیٹیوں اور بہو سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اس پر اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا، 9ماہ تک اسے، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کو 9افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔