ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے، لاکھوں کی چوریاں

December 04, 2020

راولپنڈی ،اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی موٹر سائیکل اڑا لیا گیا ۔تھانہ گوجرخان نے 3500 روپے،موبائل اور موٹرسائیکل چھیننے اور فائر نگ سے زخمی کرنے، تھانہ صادق آباد نے 22ہزار روپے اور موبائل فون چھیننے، تھانہ ویسٹریج نے دوموبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے26ہزار روپے چھیننے،تھانہ ریس کورس نے 12ہزارروپے اورموبائل چھیننے، تھانہ سول لائن نے اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ روپے اورطلائی زیورات 6تولے چھیننے،تھانہ سول لائن نےموبائل چھیننے، تھانہ مورگاہ نے28ہزارروپے، موبائل،2شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ،فلور ملز کارڈاوردیگرکاغذات چھیننے، تھانہ رتہ امرال نے طلائی زیورات 2انگوٹھیاں ،دو چین ،ایک لاکٹ، 80 ہزار روپے چوری، تھانہ پیرودھائی نے2 موبائل چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل چھیننے، اے سی کا آؤٹر یونٹ چوری، موبائل چھیننے،تھانہ صادق آباد نےموبائل چوری، تھانہ ویسٹریج نے 2 موبائل چھیننے، تھانہ ریس کورس نے 7تولے طلائی زیورات چوری، گھر سے موبائل چوری ، لیپ ٹاپ چوری ، دکان کے تالے توڑ کر 8ہزار روپے اور دیگرسامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری، تھانہ سول لائن نے ٹاور سے تین بیٹریاں چوری ، موبائل چوری ، تھانہ مورگاہ نے 5ہزار روپے اور سپیئر پارٹس چوری ، تھانہ ٹیکسلا نے گھر سے 2گائیں چوری، تھانہ ٹیکسلا نے گھر کے تالے توڑکر دو لاکھ روپے ،طلائی زیورات ، 9سوٹ، الیکٹرونکس کا سامان چوری ، موبائل چھیننے، تھانہ صدربیرونی نے گھر سے لائسنسی پسٹل9ایم ایم ، 50زندہ روند4تولہ طلائی زیورات اور 45ہزار روپے چوری، تھانہ روات نے بھینس چوری، گھرسے52ہزار روپے، الاٹمنٹ لیٹر برائے پلاٹ نمبر 1678 چوری ،عوامی 6 ویلاز کے دیگر دو فلیٹوں سے چوریاں، تھانہ روات نےموبائل فون،دوگولڈ پلیٹڈ آرٹیفیشل جیولیری سیٹ ،گولڈ چین، 10ہزار روپے، پرفیوم ہیر سٹیٹنر وغیرہ چوری ، دریں اثناء تھا نہ سبزی منڈی نےموٹرسائیکل چوری ،تھا نہ آبپارہ نےگا ڑی اور چیک بک غائب کرنے،کورال پولیس نے رینٹ پر لے کر کار ہضم کرنے، لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے۔