لاہور جلسے میں پیپلز پارٹی کارکن بھر پور شرکت کریں ، قمر زمان کائرہ

December 04, 2020

اسلام آباد( وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 13 دسمبر کو لاہور میں دمادم مست قلندر کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجو سندھ ہاؤس اسلام آبادمیں ہوا۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سنیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر خان، مظہر حسین بابر، اشعر حیات، ظہیر محمود، توقیر عباسی، بابر سلطان جدون، چوہدی افتخار، شکیل عباسی اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 13دسمبر کو راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع بھر پور طریقے سے لاہور کے جلسے میں شرکت کرکے حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گیلانی خاندان نے بھٹو خاندان کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کردی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن انتخابات کی تیاری کریں جلد حکومت جانے والی ہے۔