نوسربازشہری سے ہاتھ کر گئے

December 04, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوسربازشہری کوچکمہ دے کرنقدی چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو محمد عارف خان نے بتایا کہ لیاقت کالونی بینک سے 50ہزار روپے نکلوائے، تھوڑا آگے گیا تو روڈ پر رقم کی گڈی پڑی تھی اس دوران ایک نامعلوم شخص نے مجھے باتوں میں الجھایا اور ایک بندہ اور آگیا جس نے کہا کہ میں اے ایس آئی ہوں اور اس نے میری تلاشی لی اور میری جیبوں سے 50ہزارروپے جو میں نے بینک سے نکلوائے تھے اور رقم 15ہزار روپے جو پہلے میری جیب میں تھی نکال لی اور ایک کپڑے میں باندھ دی کہ آپ حلف دیں کہ یہ آپ کی رقم ہے ، اسی دوران وہ لوگ مجھے باتوں میں لگا کر رقم لے کر غائب ہوگئے ۔