گرانفروشوں کی من مانیاں ، عوام مہنگائی سے پریشان

December 04, 2020

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) مہنگائی سے غریب اور کم آمدن والوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں، دوسری طرف گراں فروشوں کوئی پوچھنے والا نہیں،مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ حکومتی دعووں میں مہنگائی میں کمی کے دعوے کئےجارہے ہیں لیکن حقیقت میں مہنگائی میں کمی نہیں ہورہی ہے جس سےعام آدمی کی قوت خرید ختم ہوکررہ گئی ہے ۔غریب اور کم آمدن والے افراد نے وفاقی دارالحکومت کےچیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں۔