نجی ہائوسنگ سکیموں کے دس کمرشل تعمیر اتی پراجیکٹس کے نقشے منظور

December 04, 2020

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے نجی ہائوسنگ سکیموں کے دس کمرشل تعمیر اتی پراجیکٹس کے نقشوں کی منظوری دیدی ۔ کمیٹی کا اجلاس ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن سی ڈی اے ڈاکٹر شاہد محمود کی زیر صدارت ہوا۔ ایک ڈیزائن پر اعتراضات کے باعث غور موخر کر دیا گیا۔ جن نقشوں کی منظوری دی گئی ان میں پلاٹ نمبر دو گالف فلورااپارٹمنٹس بحریہ گارڈن سٹی اسلام آ باد ، پلاٹ نمبر 153سوک سنٹر بحریہ ٹائون اسلام آ باد، پلاٹ نمبر 30گلبرگ ریزیڈ نشیا اسلام آباد ، بزنس سنٹرگلبرگ گرینز ، پلاٹ نمبر 17 اور 18 لکسس گلبرگ گرینز ، پلاٹ نمبر 42ایکٹلانڈو کمرشل بحریہ ، پلاٹ نمبر 96 سوک سنٹر گلبرگ گرینز ، پلاٹ نمبر آٹھ سیکٹر بی سترہ ، پلاٹ نمبر36تر یمیزو مال گارڈن ایونیو بحریہ گارڈن سٹی اور پلاٹ نمبر 93ڈی مرکز گلبرگ ریز یڈنشیا شامل ہیں۔ کیپٹل ریز یڈ نشیا ہائی رائز اپارٹمنٹس سیکٹر ای الیون کے پراجیکٹ کو موخر کر دیا گیا۔