سہالہ ریلوے کراسنگ پر ٹریفک جام شکایت کے ازالہ کیلئے فلائی اوور تعمیر کرنیکا فیصلہ

December 04, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے سہالہ ریلوے کراسنگ پر ٹریفک جام کی شکایت کے ازالہ کیلئے فلائی اوور تعمیر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر روڈز سائوتھ نے کنسلٹنٹ فرم کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔کنسلٹنٹ فرم پراجیکٹ کی فیز یبلٹی رپورٹ تیار کرے گی اور تفصیلی ڈیزائن بنا ئے گی۔ٹھیکہ دینے کے بعد تعمیراتی کام کی نگرانی بھی کنسلٹنٹ کی ذمہ داری ہوگی۔ خواہش مند فرموں سے 14دسمبر تک در خواستیں طلب کی گئی ہیں۔