ای بڈنگ سسٹم سے منصوبوں میں شفافیت پیدا ہو گی، مراد سعید

December 04, 2020

اسلام آباد ( وقائع نگار ) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں ای بڈنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس سے منصوبوں کو ایوارڈ کرنے میں شفافیت پیدا ہو گی۔ این ایچ اے آفس میں ای بڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ این ایچ اے کے منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے، سکھر،حیدر آباد موٹروے کو اگلے سال شروع کر دیا جائیگا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مالی و انتظامی امور میں مزید بہتری کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائینگے، سیکرٹری مواصلات ظفر حسن نے کہا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اداروں کی کارکردگی کو جانچا جائیگا،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) سکندر قیوم نے کہا کہ ای بڈنگ کی طرف آنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔