بڑی سیٹوں سےسینئر افسران ہٹا کر چھوٹے گریڈ کے افسران تعینات

December 04, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے بڑی سیٹوں پرسینئر افسران کو ہٹا کرکے چھوٹے گریڈ کے افسران کو تعینات کرنا شرو ع کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او کی آسامی گریڈ بیس کی ہےلیکن راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں سی ای اوز گریڈ اٹھارہ کے تعینات کیے گئے ہیں۔حال ہی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے سی ای او ڈاکٹر سہیل کو ہٹا کر لگائی جانے والی سی ای او ڈاکٹر فوزیہ کنول بھی گریڈ اٹھارہ کی ہیں۔چکوال ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر سعادت علی خان،اٹک کے سی ای او ڈاکٹر سہیل اعجاز اور جہلم ہیلتھ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر وسیم احمد بھی گریڈ اٹھارہ کے ہیں۔ راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی گریڈ انیس کی پوسٹ پرتمام ڈی ایچ اوز گریڈ17یا گریڈ اٹھارہ کے ہیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ نجم ستی گریڈ16کے ہیں لیکن گریڈ سترہ پر تعینات ،ڈی ڈی فنانس اور ڈپٹی ڈی ای او اٹک سید تقی عباس گریڈ سترہ کے ہیں مگرگریڈ اٹھارہ پر تعینات ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی پوسٹ بھی گریڈ بیس کی ہے ۔موجودہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈانوار الحق گریڈ انیس کے ہیں۔