پولیو آگاہی واک

December 04, 2020

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) مرکزی انجمن تاجران کی پولیو آگاہی واک ہوئی جس میں اے سی کینٹ نوشین اسرار، مرکزی صدر شیخ حفیظ اور ڈی ایس پی ٹریفک علی رفیق کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ پولیو آگاہی واک کا مقصد پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کو اس سے پیدا ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ اس کی افادیت اور اہمیت کا احساس دلانا ہے۔