پولیو مہم ،ناقص مارکنگ پر ایریا انچارج اور ٹیم ممبرز کی جواب طلبی کرنے کی ہدایت

December 04, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)کیچپ اپ ڈے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے یو سی 09 نزد فلائی اوور راوی ٹاؤن میں ٹیم نمبر 08 کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 52 میں ٹیم نمبر 20 اور یو سی 53 کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے یو سی، سی ٹو اے میں ٹیم نمبر 16 کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا۔ انہوں نے ناقص مارکنگ پر متعلقہ یو سی ایم او کو ایریا انچارج راحیلہ اور ٹیم ممبر اقراء اور شمیم اختر کی جواب طلبی کرنے کی ہدایت کی۔