تحریک انصاف کے کارکنوں کی ق لیگ میں شمولیت

December 04, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز ونگ تحریک انصاف کی سینئر نائب صدر شازیہ نورین جوئیہ ایڈووکیٹ اور صوبائی حلقہ پی پی 83 خوشاب سے آزادامیدوار شازیہ کوثر جو بعد ازاں پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی تھی نے اپنے ساتھی سید سبطین رضا شیرازی ایڈووکیٹ، طارق نواز خان بلوچ، خوشنود شہزاد،نادر خان، محمد عثمان گجر کے ہمراہ ق لیگ کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔