پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، حاجی عزیزالرحمان

December 04, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے 13دسمبر کو مینار پاکستان جلسہ میں شرکت کے لئے ان کی قیادت میں جلوس شالامار چوک سے روانہ ہو گا ، جلوس میں ڈسٹرکٹ صدورزونل صدور، ٹکٹ ہولڈر اور عہدیداران شرکت کریں گے،جلسہ کی تیاریوں کے لئے ہر زون کے دورے کئے جائیں گے اور کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا،پی ڈی ایم کا جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔