انسانیت کی بے لوث خدمت زندگی کامشن ہوناچاہیے،راغب نعیمی

December 04, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ کامیابی کےلئے زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق بسر کی جائے۔تعلیم کا فروغ اورانسانیت کی بے لوث خدمت زندگی کامشن ہوناچاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمدرفیق پوری زندگی علم کی شمع روشن کرتے رہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشہ روزجامعہ نعیمیہ شعبہ علوم عصریہ کے استاد پروفیسر ڈاکٹرمحمدرفیق ؒ اور مولانا شفقت علی یوسفی کے والدگرامی کے ایصال ثواب کےلئے منعقدہ تعزیت ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔