قاسم علی شاہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ

December 04, 2020

لاہور(خبر نگار) موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نےچئیرپرسن سارہ احمد کی دعوت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیشن جج شاہدہ سعید، ممبر بورڈ آف گورنرز صوفیہ سہیل ، ڈائریکٹر پروگرام رسول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ قاسم علی شاہ بچوں کے ہاسٹل میں گئے اور بچوں سے ملاقات کی۔قاسم علی شاہ نے چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کو خصوصی لیکچر بھی دیا۔موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے بچوں کے لیے ڈیجیٹل آگہی کے حوالے سے خصوصی ڈاکومینٹری بنانے کا اعلان کیا۔قاسم علی شاہ نے بچوں سوال وجواب کے سیشن کا انعقاد کروایا اوربچوںمیں تحائف تقسیم کیے ۔