لاہور،آلودہ ذرات کی مقدار 234 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ

December 04, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)گزشتہ روز کی ائر کوالٹی کے مطابق لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قراردے دیا گیا۔ذرائع کابتانا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے اعدادو شمار کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گزشتہ روز بھی سر فہرست رہا اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رہی۔ذرائع کا بتانا ہے ائیر کوالٹی انڈیکس کی گزشتہ صبح 11 بجےکی رپورٹ کے مطابق لاہور کی فضامیں آلودہ ذرات کی مقدار 234 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جس کے مطابق دنیا کے گزشتہ روز آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے، دہلی دوسرے اور کلکتہ تیسرے نمبر پررہا۔