پی ایم اے کا اجلاس، ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کودو سال تک محدود کرنے پر تشویش کا اظہار

December 04, 2020

لاہور (خصوصی نمائندہ) پی ایم اے پنجاب کا ہنگامی اجلاس صدر ڈاکٹر تنویر انور کی صدارت میں پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر کرنل(ر) غلام شیبر، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر شاہد قاری، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر عاطف، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر طارق میاں، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین، ڈاکٹر طلحہ شیروانی نے شرکت کی۔اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے ڈاکٹروں کی پانچ سالہ رجسٹریشن کو کم کر کے دو سال تک محدود کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے۔ اس کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور طب کے پیشہ کے مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا اور اس کو ڈاکٹروں کی پروفیشنل آزادی کو سلب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے موجودہ منظور نظر ارکان کا ڈاکٹر دشمن رویہ قرار دیا۔