خیرہ پل سائیکلنگ ٹریک کو بحال کر کے تفریحی مقام بنائیں گے، کمشنر

December 04, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ’’سوہنا لاہور‘‘ پروگرام کے تحت خیرہ پل جلو جدید سائیکلنگ ٹریک کو ضروری مرمت و بحالی کے بعد مکمل فعال و آپریشنل کر کے شہریوں کیلئے اوپن کیا جائیگا۔ ادھورے اور ویران خیرہ پل سائیکلنگ ٹریک کو بحال کر کے سوہنا لاہور کے تحت شہری خوبصورتی میں اضافہ اور سائکلنگ سرگرمی کیلئے ایک بڑا تفریحی مقام بنائیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ 2.5 کلومیٹر سائکلنگ ٹریک کیساتھ 3 کلومیٹر کا واکنگ ٹریک بھی بحال کیا جائیگا۔