حضرت غوث اعظم و حضرت محبوب الٰہی کی یاد میں عرس و سیمینار

December 04, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)عرس محبوبین میں مقررین نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐکی حفاظت ہرمسلمان کے ایمان کی بنیاد ہے۔ہرکلمہ گو ناموس رسالت کی عزت وآبرو پر پہرہ دینے کےلئے ہر وقت ہر لمحہ تیار رہتاہے۔آستانہ عالیہ گڑھی شریف میں حضرت غوث اعظم و حضرت محبوب الٰہی کی یاد میں عرس و سیمینار کا اہتمام کیاگیا۔ پیر غلام نصیرالدین جامی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاءنے اسلام کی ترویج کیلئے بے شمار محنت کی، خواجہ محمد یار فریدی کی تعلیمات محبت و اور اتفاق کا درس دیتی ہیں۔