کسٹم کی کارروائیاں، 40.5 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں اور دیگر سامان ضبط

December 04, 2020

املتان (سٹاف رپورٹر) کسٹم ٹیموں نے نومبر میں درجنوں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 40 کروڑ 50 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کی ہیوی وہیکلز اور سمگلڈ گاڑیوں سمیت متفرق سامان ضبط کرلیا، ضبط شدہ سامان میں سمگلڈ مرسڈیز کار، لینڈ کروزر جیپ سمیت ہیوی وہیکلز اور 24 قیمتی گاڑیاں جن کی مالیت 16 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے شامل ہیں جبکہ دیگر متفرق سامان میں سمگلڈ گٹکا 43 لاکھ 30 ہزار روپے، ٹائرز 2 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار روپے، سگریٹ 28 لاکھ 50 ہزار روپے، کپڑا 1 کروڑ 95 لاکھ روپے، چائے کی پتی 39 لاکھ روپے، فروٹ و ڈرائی فروٹ 11 کروڑ 54 لاکھ 69 ہزار روپے، نٹ بولٹ 56 لاکھ روپے جبکہ 3 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کا دیگر متفرق سامان شامل ہے، ملتان ائیرپورٹ پر مختلف کاروائیوں کے دوران مسافروں سے ہیروئن، کوکین، شراب سمیت سونا ضبط کیا گیا ہے جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 83 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔