غیرجمہوری وزیراعظم عوام کو قابل قبول نہیں، عثمان بابر

December 04, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عثمان خان بابر نے کہا ہے کہ غیر جمہوری وزیراعظم اور حکومت عوام کو قابل قبول نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور حال ہی میں سیکرٹری اطلاعات ملتان شہر نامزد ہونے والے عمر فاروق بھٹی اور دیگر کارکنوں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا، عثمان خان بابر نے عمر فاروق بھٹی کو ملتان جلسہ کے دوران گرفتاری اور رہائی جبکہ سیکرٹری اطلاعات ملتان شہر مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔