ویمن یونیورسٹی ملتان میں کورونا کی تشخیص کیلیے ٹیسٹ جاری

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے، کورونا کمیٹی کے فوکل پرسن ایڈیشنل رجسٹرار خرم قریشی کے مطابق گزشتہ روز مزید 200 اساتذہ، افسر اور ملازمین کا ٹیسٹ لیا گیا جن کی رپورٹ دو روز بعد آئے گی جبکہ اس سے قبل بھی انتظامی افسران کے ٹیسٹ لئے گئے جو سب نیگیٹو آئے جبکہ آج تیسرے مرحلے میں یونیورسٹی کے متی تل کیمپس کے ملازمین اور اکیڈمک سٹاف کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔