منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج نے منی لانڈرنگ اور سود خوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔ قبل ازیں درخواست گزار ذیشان حیدر کاظمی نے عدالت میں درخواست دی کہ اس نے ملزم مظہراقبال کے خلاف پولیس تھانہ سٹی لیہ میں جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرایا، پولیس کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے ملزم نے درج اسی مقدمہ میں چالان میں سائل کو منی لانڈرنگ کا ملزم بنا دیا، اب درخواست گزار جو کہ خود مدعی ہےپولیس سے بچتا پھر رہا ہے۔