سرکاری ادویات فروخت کرنیوالا سرکاری ملازم گرفتار، افسران کی مداخلت پر رہا

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ما ڑی نے سرکاری ادویات فروخت کرتے محکمہ صحت کے ملازم کو گرفتار کیا تاہم افسران کی مداخلت پر اسے رہا کرکے الٹا پولیس اہلکاروں خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق پولیس نے محکمہ صحت کے اہلکار حق نواز کو سرکاری ادویات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جسےتھانے لایا گیا، اسکی ویڈیو بنائی گئی جس میں اس نے اپنا گناہ قبول کیا تاہم افسران کی مداخلت پر اسے رہا کر دیا گیا ہے اور اسے گرفتار کر نے والے تین اہلکاروں کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔