نشتر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی درخواست پر پولیس اہلکار معطل

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نشتر اسپتال کے عہدیداران کی ایس ایس پی رب نواز تلہ اور ایس پی گلگشت احمد نواز سے ملاقات۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن کے صدر رانا عامر علی نے نشتر ہسپتال کے ملازم حق نواز کے ساتھ تھانہ سیتل ماڑی کے اہلکار اور دوسرے شخص رانا عرفان نامی سے زیادتی کے خلاف مذمت کی جس پر ایس ایس پی ربنواز تلہ نے پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات دیئے اور رانا عرفان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔